نعت کائنات

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

نعت پاک رسول صل اللہ علیہ وسلم

ہو آمنہ کے لعل، حبیبِ خدا کی جئے بدر منیرختمِ رُسل کی ثنا کی جئے

رحمت کا ہے پیام، سراپا کرم نبی اُن کے کرم کی بات ہو انکی ادا کی جئے

مکہ کی وادیوں میں جو لایا چراغِ حق اُس روشنی کا شکر، عطائے خدا کی جئے

دیتا ہے دشمنوں کو بھی امن و امان جو آقا کریم رحمت بے انتہا جئے

ہے رحمتِ الٰہی کا مظہر وجودِ پاک رحمت ہے عالمین کی اس مجتبیٰ کی جئے

طائف میں زخم کھا کے بھی لب پر ہیں دعاوشکر میرے حبیبِ پاک کے صبر و رضا کی جئے

آدم کی ذات پاک میں روشن ہے جسکا نور اس ابتدا کی خیر ہو اس انتہا کی جئے

راشد! نبی کے عشق میں روشن ہو زندگی کیا اس سے بڑھ کے اور ہو نعمت خدا کی جئے

راشد ہے کیا مجال جو لکھوں میں نعت پاک صد شکر مصطفیٰ کی عنایت عطا کی جئے


شاعر: اظہار راشد قادری آکولہ مہاراشٹر الہند 9823132714📲