نعت پڑھئے مسکرانے کے لئے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر :راحت انجم

بشکریہ : عالم نظامی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت پڑھیے مسکرانے کے لیے

ہر غم دل کو مٹانے کے لیے


عندلیبو ! آؤ ان کی بزم میں

نعت کے نغمات گانے کے لیے


ہے بہت آب ثنائے مصطفیٰ ﷺ

گلشن فن لہلہانے کے لیے


گنبد خضرا کی چاہت چاہیے

دل کو آئینہ بنانے کے لیے


عاصیوں کو غم ہو کیسا حشر میں

آپ ہیں جب بخشوانے کے لیے


عاصیو! کافی ہے آقا کا کرم

فرد عصیاں کو جلانے کے لیے


رب تعالیٰ نے ہے بخشی زندگی

عظمت شہ پر لٹانے کے لیے


ملتجی ہیں آپ سے آنکھیں مری

شربت دیدار پانے کے لیے


حشر میں راحت وہ چھلکائیں گے جام

پیاس ، پیاسوں کی بجھانے کے لیے