منقبت -شہیر ؔ رضوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:53، 4 اپريل 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

شاعر : شہیر رضوی

مطبوعہ: دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

منقبت در شانِ حسّان الہند

نظر کرم اُٹھا دو آزادؔ بلگرامی

بگڑی مِری بنا دو آزادؔ بلگرامی

یادِ شہِ دو عالم ہر پل ہو میرے دل میں

دنیا کے غم بھُلا دو آزادؔ بلگرامی

صغریٰ ولی کے در پر ہر دم پڑا رہوں میں

ایسی مجھے دعا دو آزادؔ بلگرامی

میں بھی تمھارے در پر آیا ہوں بھیک لینے

مجھ کو بھی کچھ دلا دو آزاد بلگرامی

عارفؔ میاں کے صدقے اپنے شہیرؔ کو بھی

آفات سے چھڑا دو آزاد بلگرامی

نئے صفحات