دیوان ریاض
جملہ حقوق اور اشاعت
شاعر : محمد ریاض الدین سہروردی
کتاب : دیوان ریاض
سال اشاعت : 21 مئی 2010
صفحات کی تعداد : 304 ، آفسٹ
قیمت : 300 روپے
ناشر : کرماں والا بک شاپ لاہور
فہرست
نذرانہ عقیدت
سیدمحمد ریاض الدین سہروردی فرماتے ہیں
"بحضور سرور کائنات، خلاصہ موجودات، خاتم الانبیاءومرسلین، محبوب العالمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
پیش لفظ
سید محمد فصیح الدین سہروردی کی پیش لفظ سے ایک اقتباس
الحمداللہ حضرت علامہ محمد ریاض الدین سہروردی ایک سچے عاشق رسولﷺتھے اور اس بات کی عکاسی ان کی کتاب سےاور نعتیہ شاعری سے ظاہر ہوتی ہے۔
عرض ناشر
"سمیع اللہ برکت" ایک جگہ فرماتے ہیں ۔
"حضرت علامہ مولانا سید محمد ریاض الدین سہروردی کی شخصیت کسی تعارف کی متاج نہیں جوکہ ایک بلند پایہ عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ نعت گو شعر بھی تھے اور پوری دنیا میں انجمن عندلیبان ریاض رسولﷺ کے ذریعے نعت رسولﷺ کے فروغ کو عام کیا۔"
گذارش احوال واقعی
سید محمد ریاض الدین سہروردی اپنے بارے میں گذارش ِ احوال میں لکھتے ہیں
شاعری کے میدان میں میرے پہلے استاد میرے والد بزرگوار ہیں۔کچھ عرصے بعد میں نے امرتسر کے ایک اور مشہور شاعر حضرت روشن دین روشن کے شامنے زانوئے تکمند طے کیےاور ان سے اصلاح لیتا رہا۔
حضرت علامہ سید محمد ریاض الدین سہروردی
کمال الدین سہروردی الحسینی"صاحب کا ایک اقتباس"
میں یہ سمجھتا ہوں کہ امام انقلاب نعت حضرت علامہ سید ریاض الدین سہروردی جیسے عظیم بزرگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جن کا مقصد صرف اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی خوشنودی حاصل کرنا ہوتا ہے۔
دیوان ریاض
یہ حصہ ریاض الدین سہروردی کے کلام پر مشتمل ہے
اظہار تشکر
سید محمد سلیم شاہ سہروردی احسینی"صاحب کا ایک اقتباس"
میری اللہ رب العزت سے یہ دعا ہے کہ جو عشق مصطفیﷺ اللہ تعالی نے ہمارے پیرومرشد حسان رسول،امام انقلاب نعت حضرت علامہ سید محمد ریاض الدین سہروردی کو عطا کیا ہے اس کا اک ذرہ ہم کو بھی عطا فرمایہ ہے اور ہم سب کو حضرت علامہ سید محمد ریاض الدین سہروردی کے فروغ حمد و نعت و منقبت کے مشن کو خاص نیت کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرما۔
مزید دیکھیے
سید محمد ریاض الدین سہروردی | حدائق بخشش | کلیات ِ نعت ۔ محسن کاکوروی