تبادلۂ خیال:چراغ ۔ شاکر القادری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:28، 13 جون 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: پاکستان کے پچھلے 5 سالوں سے کافی مطمئن ہوں اور اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ بہتریوں کا سلسلہ جاری رہے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

پاکستان کے پچھلے 5 سالوں سے کافی مطمئن ہوں اور اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ بہتریوں کا سلسلہ جاری رہے ۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے سب اپنی اپنی چالیں چل رہیں اور اللہ رب العزت اپنی تدبیر ۔ کوئی بہتری کی سبیل ضرور نکلے گی

  • مرکز میں ریلوے بہتر ہوا۔ لوڈ شیڈنگ سے بھی کافی حد نپٹا گیا ۔ انفرا سٹرکچر پر کام ہوا ۔ سی پیک پر عمل ہوا ۔ دو ڈیمز پر عملی کام شروع ہوا ۔ کچھ اور کام بھی قابل اعتناء ہو سکتے ہیں لیکن مجھے لوڈ شیڈنگ پر قابو، ریلوے، اور انفرا سٹرکچر کی زیادہ خوشی ہے ۔ ابھی ایک دوست نے بتایا کہ انہیں ایمرجنسی میں کوئٹہ جانا تھا تو اپنے گاڑی ہی میں چلے گے ۔ صرف 13 گھنٹے لگے ۔ یہ ایک خواب تھا۔ اس کے ثمرات بعد میں پتا چلیں گے ۔ [ پی ٹی آئی والوں کے تحفظات اپنی جگہ کہ بجلی پوری نہیں ہوئی ۔ ہونی بھِی نہیں تھی ۔ ابھی اگلے پانچ سال بھی نہیں ہونی ۔ غریب کا گھر ہے ایک جگہ سے مرمت کرو تو دوسری جگہ سے ٹپکنا ش شروع کر دیتا ہے ]
  • عمران خان کے شور شرابے کی وجہ سے نواز شریف جیسی بڑی مچھلی تڑپ رہی ہے ۔ عمران خان کی جو بھی نیت ہو ۔ اللہ جانے ۔ اگر باقی بڑی مچھلیاں بھی پکڑی جائیں تو عوام خوشحال ہو جائے
  • لوٹے پہلے ن سے ق میں ، پھر ق سے ن میں اور اب ن سے پی ٹی آئی میں آکر اچھی طرح بے نقاب ہوگئے ۔ اب عوام کی مرضی کے دوبارہ ان لوٹوں کو سر پر بٹھائے یا ان کی اوقات میں رکھے ۔
  • ایک چور پکڑا گیا اور اب چاہتا ہے کہ اس کا سہولت کار بھی بے نقاب ہو ۔ سیاست میں فوج کا عمل دخل کھل کر زیر بحث آیا۔ دیکھنا ہے کہ آئندہ فوج خودکو پاک دامن رکھتی ہے کہ نہیں ۔ فوج سرحدوں پر اور ضرورت پر بلائے جانے پر قابل تعظیم ہے ۔ خود عمل دخل دے تو قابل سرزنش ۔
  • عدلیہ ایڈمنسٹریشن میں شامل ہوئی ۔ یہ اچھا ہے یا برا کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ بعض اوقات کچھ کام نیتوں پر انحصار کرتے ہیں ۔
  • صوبوں میں عمران خان کے مسلسل پریشر کی وجہ سے اس پنجاب میں جتنا کام ہوا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ [ پی ٹی آئی والوں کو اعتراض ہو سکتا ہے ۔ لیکن وہ اپنا اعتراض اپنے پاس رکھیں ] ۔
  • کے پی کے میں تعلیم اور پولیس کے محکمے بہتر ہوئے ۔ کچھ چھوتے ڈیمز بھی بنائے گے ۔ شجر کاری ہوئِ ۔ یہ قابل تعریف ہے ۔ [ ن لیگ کو تکلیف ہو سکتی ہے کہ 350 ڈیموں کو کہا تھا یا ایک ارب درخت نہیں لگے لیکن یہ سچ ہے کہ سیاسی نعروں کا سو فیصد حصول ممکن نہیں ہوتا۔ تعلیم میں کی گئی اصلاحت کا نتیجہ بھی آئندہ سالوں میں نظر آئے گا ۔ ]
  • سندھ میں امن و امان بہتر ہونا اور الظاف حسین سے قوم کی جان چھٹ جانا بھی قابل تشکر ہے
  • بلوچستان کی طرف سے سینٹ کا چئرمین آنا بھی اچھی علامت ہی ہے ۔ چاہے لاکھ اعتراض کیا جائے ۔ لیکن ایک رسم تو چل پڑی ۔

یہ میں نے دیکھا :) .

آپ نے جو ن لیگ کی کرپشن ، عمران خان کی دھرنا بازی اور منفیت اور پیپلز پارٹی کی ہڈ حرامی دیکھی ۔ آپ اسے بیان کرنے میں آزاد ہیں ۔