وقت کی واؤ تھی ۔ قمر صدیقی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:46، 18 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ==={{نعت }} === وقت کی واؤ تھی قاف تھا اور نہ تا تخت تھا تاج تھا نہ کوئی راج تھا ہاں ہاں اوجِ ثریّا ن...)
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
وقت کی واؤ تھی
قاف تھا اور نہ تا
تخت تھا
تاج تھا
نہ کوئی راج تھا
ہاں ہاں اوجِ ثریّا
نہ تحتُ الثریٰ
سدرةُ المنتہٰی
کچھ نہ تھا
ہست کے باب میں
تب یہ تھا بھی نہ تھا
ہاں مگر کنتُ کنزاً کا اک راز تھا
اور پھر دفعتاً
جذبِ اَحبَبتُ نے
اُعرِفَ کا ارادۂ دلکش کیا
دستِ قدرت نے فطرت کی ہمراہی میں
حمد کی پوٹلی کی گرہ کھول کر
نورِ حُسنِ اَزَل
کو برآمد کیا
اور گویا ہوا
مرحبا مرحبا
آمدِ مُصطفٰےؐ