داغ دہلوی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:10، 14 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
یہ صفحہ نامکمل ہے ۔ اس میں معلومات کا اضافہ کرکے "نعت کائنات کی مدد کریں
نمونہ کلام
آپ کی شان ہے کیا شان رسول عربی
آپ کی شان ہے کیا شان رسول عربی
آپ پر جان ہے قربان رسول عربی
کس نے یہ مرتبہ پایا، یہ ہوا کس کو عروج
ہوئےاللہ کے مہمان رسول عربی
ہے وہی حکم خداوند تعالی بیشک
جو ہو آپ کا فرمان رسول عربی
آپ کا رتبہ ہے ایسا کہ جناب جبرائیل
آپ کے در کے ہیں دربان رسول عربی