یس ن ق الم کی ۔ شوکت ہاشمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:54، 12 فروری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{ بسم اللہ }} شاعر: شوکت ہاشمی === {{نعت }} === یسن، ن ، ق ، الم کی میں نعت لکھ رہا ہوں رسول ِ کریم کی...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: شوکت ہاشمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

یسن، ن ، ق ، الم کی

میں نعت لکھ رہا ہوں رسول ِ کریم کی


ان کے طفیل گنبد ِ خضراء کے سائے میں

میں بھی سیر ِ باغ ِ بہشت ِ نعیم کی


موج ِ خیال وادی ئِ طیبہ، تجھے سلام

دنیا سنور گئی مرے ذوق ِ سلیم کی


دربار لطف، سید ِ خیر الانام کا

شان ِ عطا، خدائے بزرگ و عظیم کی


اس کی رحمت ِ تمام کی صدقے میں ہاشمی

رحمت میں آگیا ہوں خدائے رحیم کی


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات