مطافِ حرف از '''حافظ محمد عبدالجلیل'''(خیبر پختونخواہ )

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:19، 26 اگست 2019ء از 125.209.123.37 (تبادلۂ خیال) (حافظ محمد عبدالجلیل)

Jump to navigationJump to search

نعت گوئی بہت بڑا اعزاز


محترم جناب مقصود علی شاہ صاحب كا نعتیہ مجموعہ”مطافِ حرف” پی ڈی ایف میں موصول ہوا جس پر اساتین فن نعت،محترم ڈاكٹر ریاض مجید صاحب،محترم ڈاكٹر شہزاد احمدصاحب،سید صبیح رحمانی صاحب(ستارہ امتیاز)،محترم ڈاكٹر اجمل نیازی صاحب،اور دیگر اہل علم وفن كے تبصرے نظر سے گزرے۔سو جہاں ان محققینِ عصر نے محترم مقصود علی شاہ كے كلام كے حوالے سے اپنی راۓ كا اظہار كیا،ایسے میں مجھ جیسے طالب علم كا اظہار خیال كوٸی معنی نہیں ركھتا۔تاہم چند سطریں اظہار محبت كیلۓ۔

محترم مقصود علی شاہ صاحب كے كلام میں ندرتِ فكر اور قوافی وردائف دیكھ كر اساتذہ كی جھلك نظر آتی ہے۔جذبوں كی فراونی اور حضور علیہ الصلوة والسلام كی ذات كے ساتھ عشق ومحبت كا سمندر موجزن نظر آتا ہے۔


روشنی بجھنے كہاں دے گا عقیدت كا چراغ

قبر میں ساتھ لیۓ جاتا ہوں مدحت كے چراغ


شبِ دیجور كو دے كر خواب كرم كا جلوہ

آنكھ كےطاق میں ركھ كر نقشِ قدم كاجلوہ


ایك امرت سا اُتر آیا ہےجسم وجاں میں

جب موذن نے تِرا نام لیا ہے آقا ﷺ


"اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ"

حافظ محمد عبدالجلیل ناظم دعوت

تحریک منہاج القرآن خیبر پختو نخوا