دربار رسالت كی كیسی وہ گھڑی ہوگی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:44، 30 اگست 2019ء از 110.36.180.13 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=اسلم فیضی شاعر : اسلم فیضی {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === دربار رسالت كی كی...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دربار رسالت كی كیسی وہ گھڑی ہوگی

حسانؓ كے ہونٹوں پر جب نعت نبیﷺ ہوگی


بُوبكرؓ و عمرؓ ہوں گے عثمانؓ و علیؓ ہوں گے

حسنینؓ كے نانا كی كیا بزم سجی ہو گی


كس شوق سے جاتے ہیں عُشاق مدینے كو

كیا حاضری قسمت میں اپنی بھی كبھی ہوگی


آۓ گا بلاوا جب سركارﷺ كے روضے كا

دل سجدہ كُناں ہوگا آنكھوں میں جھڑی ہوگی


كام آئیں گے اے فیضیؔ انوار محبت كے

جب گوشہ مرقد میں اك تیرہ شبی ہوگی


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات