وہاں سے آ کے اپنے دھیان میں ہے
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:07، 31 مارچ 2022ء از 43.245.8.50 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: شاعر: شاہد اشرف === {{نعت}} === وہاں سے آ کے اپنے دھیان میں ہے مہک طیبہ کی جسم و جان میں ہے# ۔۔۔۔ فقط ا...)
شاعر: شاہد اشرف
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
وہاں سے آ کے اپنے دھیان میں ہے مہک طیبہ کی جسم و جان میں ہے# ۔۔۔۔ فقط ان سے عقیدت کے سبب سے مرا ہونا، کسی پہچان میں ہے ۔۔۔۔ زہے قسمت عجم میں کھلنے والا مدینے کے کسی گلدان میں ہے ۔۔۔۔۔ مدینے میں کڑا پہنا وفا کا اور اک مکے کی بالی کان میں ہے ۔۔۔۔۔ مدینے کا سفر ہے دھیان رکھنا بلندی اس جگہ ڈھلوان میں ہے ۔۔۔ شکستہ دل، پریشاں حال شاہد حضور اب تک وہ پاکستان میں ہے
..
مزید دیکھیے
| نعت ورثہ میں "2017 کی بہترین نعت" کی تلاش میں پیش کیے گئے کچھ عمدہ کلام | |
- اس انتخاب کا حصہ بننے کے لیے اپنی نعتیں "نعت ورثہ لٹریری ڈسکشن فورم " میں بھیجیں