حصارِ شب کے عتاب سہ کر چراغِ وحدت جلانے والے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:02، 12 جولائی 2022ء از 49.32.224.55 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: اقبال اشہر بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === حصارِ شب کے عتاب سہ کر چراغِ وحدت ج...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اقبال اشہر

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حصارِ شب کے عتاب سہ کر چراغِ وحدت جلانے والے

سلام تجھ پر مرے خدا سے مرا تعارف کرانے والے


ہر ایک جانب تھی بد حواسی عقیدتیں تھیں بلا کی پیاسی

سلام تجھ پر سلگتے جذبوں کو جامِ کوثر پلانے والے


ہوا کے لہجے میں بے کلی تھی بہار بے کیف ہو چلی تھی

سلام تجھ پر اداس پھولوں کو مسکرانا سکھانے والے


حصارِ نا معتبر میں گم تھے ہم ایک اندھے سفر میں گم تھے

سلام تجھ پر ہماری راہوں کو منزلوں سے ملانے والے


ترے اجالوں کا لمس پاکر ہمارے خوابیدہ ذہن جاگے

سلام تجھ پر ان آبگینوں کو پتھروں سے بچانے والے