آپ سا کوئی نہیں میرے نبی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:47، 17 جولائی 2022ء از 157.33.89.8 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: الطاف ضیاء بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === آپ سا کوئی نہیں میرے نبی آپ ہیں دین...)

Jump to navigationJump to search


شاعر: الطاف ضیاء

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آپ سا کوئی نہیں میرے نبی آپ ہیں دین مبیں میرے نبی

کہدیا اللہ نے قرآن میں رحمتہ اللعالمین میرے نبی

میزبانی کررہا تھا خود خدا جب گئے عرش بریں میرے نبی

چاند تارے کہکشاں اور چاندنی سب نظاروں سے حسیں میرے نبی

مسجد نبوی میں ہو سجدہ ادا کہہ رہی ہے ہر جبیں میرے نبی

جب ضیاء روضے کی جالی تھام لے دم نکل جائے وہیں میرے نبی