آپ سا کوئی نہیں میرے نبی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:49، 17 جولائی 2022ء از 157.33.89.8 (تبادلۂ خیال)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: الطاف ضیاء

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ سا کوئی نہیں میرے نبی

آپ ہیں دین مبیں میرے نبی


کہدیا اللہ نے قرآن میں

رحمتہ اللعالمین میرے نبی


میزبانی کررہا تھا خود خدا

جب گئے عرش بریں میرے نبی


چاند تارے کہکشاں اور چاندنی

سب نظاروں سے حسیں میرے نبی


مسجد نبوی میں ہو سجدہ ادا

کہہ رہی ہے ہر جبیں میرے نبی


جب ضیاء روضے کی جالی تھام لے

دم نکل جائے وہیں میرے نبی