شمع کی لو نہ بجھی اور نہ لہرائ ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:03، 18 جولائی 2022ء از 49.32.188.202 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: شبنم جبلپوری بشکریہ:عالم نظامی === {{نعت}} === شمع کی لو نہ بجھی اور نہ لہرائ ہے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: شبنم جبلپوری

بشکریہ:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شمع کی لو نہ بجھی اور نہ لہرائ ہے

یوں زیارت کو ترے در پہ صبا آئ ہے


دلہنیں بنتیں ہیں جو ہوتی تھیں زندہ در گور

تری سرکار میں ماتم نہیں شہنائی ہے


لوگ آتے ہیں تو آتی ہے فقط گھر میں بہار

آپ آئیں ہیں تو دنیا میں بہار آئ ہے


اپنے در سے گل زہرا کا اتارا دیدو

میرے احساس کی جھولی میں مہک آئی ہے