اپنی قسمت میں بس خیال کا حظ ۔ سلمان رسول
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:25، 8 مارچ 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Admin نے صفحہ اپنی قسمت میں بس خیال کا حظ کو بجانب اپنی قسمت میں بس خیال کا حظ ۔ سلمان رسول منتقل کیا)
نعت رسول ﷺ
شاعر: سلمان رسول
ان کے اصحاب کو جمال کا حظ
کتنے خوش بخت تھے جو دیکھ کے رخ
روز اٹھاتے تھے خدّ و خال کا حظ
ان کی سیرت نگاری ایسے ہے
گویا محبوب سے وصال کا حظ
نعت کہنے کا بھی مزا ہے عجب
جیسے زخموں سے اندمال کا حظ
عشق احمد نہیں ہے لمحاتی
ہے مسلسل یہ ماہ و سال کا حظ
تپتے صحرا میں کلمہ پڑھتا رہا
ہو گا سوچو تو کیا بلال کا حظ