باد چلتی ہے یوں قرینے سے ۔ سلمان رسول
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:27، 8 مارچ 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Admin نے صفحہ باد چلتی ہے یوں قرینے سے کو بجانب باد چلتی ہے یوں قرینے سے ۔ سلمان رسول منتقل کیا)
شاعر: سلمان رسول
نعت رسول اکرمﷺ
جیسے آئی ہو یہ مدینے سے
اے حبیبِ خدا عنایت ہو
کچھ تو رحمت مجھے خزینے سے
آپ محشر کے دن لگا لینا
میرے آقا مجھے بھی سینے سے
سب جہانوں کے سارے پھولوں کی
باس کم تر ہے اس پسینے سے
جس میں حبّ رسولِ پاک نہ ہو
مرنا بہتر ہے ایسے جینے سے
گرچہ انساں ہوں میں فرومایہ
مجھ کو نسبت ہے اس سفینے سے
ایسا نبیوں میں ہے مقام ان کا
جیسے زیور میں ہوں نگینے سے
آپ پہنچے تھے عرش پر آقا
سدرۃ المنتہیٰ کے زینے سے
قرب سلمان کو ہے ان کا عزیز
حوض کوثر کا پانی پینے سے