حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے ۔ صبیح رحمانی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:41، 26 اپريل 2017ء از 39.55.76.104 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : صبیح رحمانی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== حضور ایسا کوئی انتظام ہو جا...)
شاعر : صبیح رحمانی
نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم
حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے
سلام کیلئے حاضر غلام ہو جائے
میں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کو
بلا سے پھر مری دنیا میں شام ہو جائے
تجلیات سے بھر لوں میں کاسئہ دل و جاں
کبھی جو ان کی گلی میں قیام ہو جائے
حضور آپ جو سن لیں تو بات بن جائے
حضور آپ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے
حضور آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل
سمٹ کے فاصلہ یہ چند گام ہو جائے
ملے مجھے بھی زبان ِ بو صیری و جامی
مرا کلام بھی مقبول عام ہو جائے
مزہ تو جب ہے فرشتے یہ قبر میں کہہ دیں
صبیح! مدحت خیر الانام ہو جائے
نعت کی وڈیوز
سید صبیح الدین صبیح رحمانی کی آواز میں
قاری وحید ظفر کاظمی کی آواز میں