جہاں میں جو عزّ و جاہ چاہے ۔ سلمان رسول
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:41، 1 جولائی 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
شاعر: سلمان رسول
نعت پاک رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم
حضورﷺ کو بے پناہ چاہے
جبیں کو قدموں میں ان کے رکھ دے
جو سر پہ اپنے کلاہ چاہے
رہے ہمیشہ غلام ان کا
اگر کوئی مہر و ماہ چاہے
جو ان کے در کا ہوا گدا، وہ
نہ پھر کوئی بارگاہ چاہے
ہو نام ان کا جو ڈھال اپنی
تو سامنے ہو سپاہ چاہے
ازل سے سلمان ان کا عاشق
انھی کی بس وہ نگاہ چاہے