واصف رضا واصف
نعت کائنات سے
واصف رضا واصف کا تعلق مدھوبنی بہار سے ہے۔آپ بھارت کی مرکزی دینی درس گاہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے فارغ التحصیل ہیں۔ حافظ اور عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین نعت گو شاعر ہیں۔ ان کے کلام میں جدت و ندرت اور تراکیب کانگارخانہ رقصاں نظر آتا ہے۔