مصطفی ذات یکتا آپ ہیں ۔ احمد رضا بریلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 01:14، 26 اکتوبر 2025ء از 2402:e000:4a2:77d2:14c3:a8ff:fe19:a5f8 (تبادلۂ خیال) (←‏{{نعت}})
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: مولانا اختر رضا بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مصطفیٰ ذاتِ یکتا آپ ہیں

یک نے جس کو یک بنایا آپ ہیں


آپ کی طلعت کو دیکھا جان دی

قبر میں پہنچا تو دیکھا آپ ہیں


آپ جیسا کوئی ہوسکتا نہیں

اپنی ہر خوبی میں تنہا آپ ہیں


آپ کی خاطر بنائے دو جہاں

اپنی خاطر جو بنایا آپ ہیں


آپ سے خود آپ کا سائل ہوں میں

جانِ جاں میری تمنا آپ ہیں


ہر درت آمد گدا بہرِ سلام

ہو بھلا اختر کا داتا آپ ہیں