تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

نعت لائبریری، شاہدرہ کی تیسری سالانہ محفلِ کشورِ ِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہ کے زیرِ اہتمام تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت اتوار 17 نومبر 2019 کو منعقد ہوئی.


گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی انتظامیہ نے کمال محبت و عقیدت سے پنڈال کو سجا رکھا تھا اور ہر طرف انوار کی بارش نظر آتی تھی.


بابائے نعت چودھری محمد یوسف ورک قادری کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی اس محفلِ پاک کی صدارت سرگودھا سے تعلق رکھنے والے نامور شاعرِ نعت ڈاکٹر مشرف حسین انجم نے فرمائی جبکہ دیگر مہمانانِ ذی وقار میں پروفیسر ظہیر احمد ظہیر، ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد، محمد ساجد ڈھلوں نوری اور زاہد محمود زاہد کے نام شامل رہے.

نعت گو شعرائے کرام اور نعت خواں حضرات کے حسین سنگم پر مبنی اس محفل میں نظامت کے فرائض محمد ارسلان ارشد(راقم) اور ادبی پروگرامز کی رونق کو دوبالا کرنے والی شخصیت جناب عقیل شافی نے مشترکہ طور پر نبھائے.


تلاوتِ کلامِ مجید کی سعادت قاری محمد ظہور احمد چشتی نے حاصل کی.


سلسلہ نعت خوانی کے دوران ہی شاعر حضرات نے بھی اپنے اپنے نعتیہ کلام سے حاضرین کے قلوب کو منور کیا اور نعت لائبریری شاہدرہ کی فروغِ نعت کے لیئے کی جانے والی کاوشوں کو خوب سراہا. اسی دوران حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی انعامات کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہا جبکہ سرد موسم میں گرم چائے بھی پیش کی جاتی رہی. نعت لائبریری کے نوجوان رُکن محمد حمزہ رانا نے عقیدہ ختمِ نبوت پر ایمان افروز تقریر کی جبکہ نوجوان مذہبی اسکالر میاں عباس علی رضا نے خصوصی خطاب فرمایا اور میلاد النبی(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے اصل پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا.


جن خوش نصیب افراد نے محفلِ کشورِ نعت میں ہدیہ نعت بحضور سرورِ کائنات (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اُن میں کشورِ نعت اکیڈمی کے ننھے ثنا خوانوں محمد ذو القرنین، محمد عبد اللہ رانا، حسنین ظہور چشتی اور  محمد احسن طارق. جبکہ دیگر ثنا خوانان میں حافظ ثاقب علی نظامی، رانا فرخ ایاز اشرف نقشبندی، محمد نصیر احمد قادری، محمد احمد رضا قادری، محمد یٰسین صابری، محمد بلال بھٹی، محمد جنید نقشبندی، عارف علی ہجویری، شبیر احمد فریدی، محمد فرقان ارشد، محمد ذیشان قادری، محمد عدنان نقشبندی، محمد سکندر مدنی، تنویر باہُو، سید مہتاب بخاری، حافظ وقاص اعجاز سلطانی اور محمد اویس رضا صابری کے نام شامل تھے.


صدرِ محفل ڈاکٹر مشرف حسین انجم نے حسبِ صابق اس مرتبہ بھی اپنے پُر مغز نعتیہ کلام کے علاوہ 'کشورِ نعت" کے عنوان سے ایک خوبصورت کلام بھی پیش کیا جس کا ایک شعر ملاحظہ ہو.


رحمتوں کے مناظر عیاں ہیں سلسلے پُر تقدس رواں ہیں

ہر گھڑی سوچ سے ماورا  ہیں  کشور ِ نعت تیری  بہاریں


آخر میں محمد احمد رضا قادری نے دعا فرمائی اور یوں نعت کے نور سے مزئین یہ خوبصورت محفل مکمل ہوئی.

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات