سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


با اشتراک ادارہ دنیائے نعت اور چوپال پاکستان نعت فورم


محفلِ نعت حسن ابدال کا سینتیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب ناظم شاہجہانپوری
مہمان خصوصی : حسین امجد
مہمان اعزاز : عقیل ملک
میزبان : جناب حافظ عبدالغفار واجد
نظامت :جناب حافظ عبدالغفار واجد
مقام : منہاج کمپلیس کامرہ کینٹ
تاریخ : ہفتہ 21 دسمبر 2019 – بمطابق 23 ربیع الثانی 1441ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




کامرہ سے جناب حافظ عبد الغفار واجد ، جناب عقیل ملک ، جناب نثار محمود تاثیر ، جناب عثمان ناظر ، جناب عصمت اللہ نیازی ، حضرو سے جناب فائق ترابی اور جناب نعمان سلیم ، اٹک سے جناب حسین امجد ، اور حسن ابدال سے صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



تاجدارِ دین و دنیا سیدنا احمدِ مجتبےٰ محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ بابرکات پر درود و سلام اور نعت گوئی کا سلسلہ کائنات کے گوشے گوشے میں جاری رہتا ہے اور تا ابد جاری و ساری رہےگا کیونکہ یہی ورفعنا لک ذکرک کی رو سے قرینِ یقین ہے کہ تا ابد انکا ذکرِ جمیل بلند سے بلند تر ہوتا رہے ۔ جس کا ذکر خود خدائے رحیم و کریم کرتا ہو اس کے دوام میں رتی برابر بھی شبہ نہیں ہو سکتا ۔ فروغِ نعت کے حوالے سے قائم تنظیم اور سرزمینِ حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ادارہ محفل نعت پاکستان حسن ابدال گزشتہ تین سال سے علاقہ ہذا میں حمد و نعت کی محافل کا بلاناغہ انعقاد کرتا چلا آرہا ہے ۔ ادارہ دنیائے نعت کے اشتراک سے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جناب حافظ عبدالغفار واجد کی میزبانی میں سینتیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے تعاون سے ماہِ ربیع الثانی کی مبارک ساعتوں میں بتاریخ 21 دسمبر 2019 بمطابق 23 ربیع الثانی 1441 ھجری بروز ہفتہ منہاج کمپلیس کامرہ کینٹ میں انعقاد پذیر ہوا ۔ کیفیات سے بھرپور اس بابرکت محفل کی صدارت صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری نے کی ۔ مہمانِ خصوصی جناب حسین امجد جبکہ جناب عقیل ملک مہمانِ اعزاز تھے ۔ محفل کی نظامت میزبانِ محفل جناب حافظ عبدالغفار واجد نے کی ۔ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت جناب نثار محمود تاثیر نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت محمد فیضان ارشاد قادری کے حصے میں آئی ۔ محفل کے اختتام پر محفلِ نعت حسن ابدال کے بانی جناب ڈاکٹر ملک ذولفقار علی دانش کی صحت یابی لیے خصوصی دعا کی گئی جو ناسازئی طبع کی بنا پر شریکِ محفل نہ ہو سکے ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے



ناظم شاہجہانپوری ( صدرِ محفل )


یوں سیرتِ سرکار پہ چلنے کا ہنر دے

دل صاف کدورت سے ہوں ذہنوں کا خلل جائے


حسین امجد ( مہمانِ خصوصی )


کاش سرکارِ دوعالم مجھے مدحت کا کہیں

میرے جذبات کو بھی اذنِ پزیرائی ہو


عقیل ملک (مہمانِ اعزاز)


مدینے حاضری لگتی ھے پیش گاہِ رسول

جب اپنے دل کے نجف سے درود بھیجتا ہوں


نثار محمود تاثیر


سایہِ گنبدِ خضری ہو ، دمِ آخر ہو

اس سے بڑھ کر کسی بیمار کو کیا چاہیے ھے


محمد عثمان ناظر


زہے نصیب کہ ہوں اُن کا امتی ناظر  !

کہ ہر گھڑی ھے محافظ مری دعائے رسول


عصمت اللہ نیازی


بجز رسول کوئی عرش تک نہیں پہنچا

خلا نوردِ جہاں ہوں کہ طائرانِ فلک


فائق ترابی


بقیعِ پاک میں گُنبد سے نور آتا ھے

حضور سیدہ زھرا کا دھیان رکھتے ھیں


نعمان سلیم


اب مجھ پہ نئی نعت کا دروازہ کھلے گا

کل رات مجھے خواب میں حسّان ملے تھے


حافظ عبدالغفار واجد (میزبان و ناظمِ مشاعرہ)


خوشیاں رقص کُناں ہوتی ھیں میرے دل کے آنگن میں

اُن کی نعتِ پاک کا جب الہام مبارک ہوتا ھے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات