مطافِ حرف از '''حافظ محبوب احمد''' ( سرگودھا )

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Temp Hafiz mehboob.jpg

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

تحریر: حافظ محبوب احمد

کتاب: مطاف حرف

شاعر : مقصود علی شاہ

مطاف حرف ۔ از حافظ محبوب احمد[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

الحمدللہ میں بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہوں کہ جنہیں مقصود علی شاہ صاحب کےنعتیہ مجوعے“ مطافِ حرف “ کودیکھنے،چھونےاورپھرپڑھنےکی سعادت حاصل ہوئی ہے. یہ مجموعہ دراصل محبت و عقیدت اورعشق والفت کاشہکارہے.اس میں والہانہ پن خودرفتگی اورخودسپردگی اپنی انتہاؤں کوچھوتی نظرآتی ہے.اس مجموعےسےمتعلق میری رائےیہ ہےکہ اسےشاعری کے عمومی پیمانوں کی آنکھ سےدیکھنےکی بجائےایمان وعقیدت کی آنکھ سےدیکھاجائے. آپ شاہ صاحب کی کوئی نعت بھی پڑھناشروع کریں آخری شعرتک پہنچنےسےپہلےہی آپکی کیفیت کیاسےکیاہوجائےگی.حضورصلی اللہ علیہ وسلم کےقدموں میں پڑےہونےکااحساس ہوگا.یوں لگےگاکہ بندہ خواب وخیال میں نہیں بلکہ حقیقۃ اپنادامن پسارے،کاسہ بکف کوئےسرکارمیں محوسوال ہےاورعطاکےسمندرمیں ڈوب ڈوب جارہا ہے.مثلا یہ نعت پڑھ کردیکھیں

بابِ کرم کےسامنےاظہاردم بخود

یاپھریہ

بارگاہِ جمال میں خواب وخیال منفعل

یاپھریہ

زمینِ حسن پہ مینارۂ جمال ہےتو

یا

حروفِ عجزمیں لپٹےہوئےسلام میں آ


قارئین کرام آپ نے یہ نعتیں پوری کی پوری پڑھنی ہیں اوراگرہوسکےتودرج ذیل نعت توزبانی یادکرلیں

رحمت کےموسموں کےپیمبرحضورہیں.

سبحان اللہ! کیاکیف ہے.کیاسرمستی ہے.کیااظہارعقیدت ہے.

قطرہ ہوں میں پہ بحرسےہےمیراواسطہ

بردہ ہوں میں پہ سیدوسرورحضورہیں

آنکھوں کوخوابِ غیرکی حاجت نہیں رہی

منظرحضورہیں پسِ منظرحضورہیں

ماں باپ اوربچوں سےآگےوہ ذات پاک

مقصودمجھکوجان سےبڑھ کرحضورہیں


میں تمام وابستگان نعت سےالتماس کروں گاکہ شاہ صاحب کےنعتیہ مجموعے "مطافِ حرف"...ایک بارضرورمطالعہ فرمائیں. باردگرپڑھنےپرآپ خودمجبورہونگے. دعاہےکہ اللہمقصود علی شاہ صاحب کوطویل زندگی اورنعت کہنےکی مسلسل توفیق عطافرمائےتاکہ ارباب عشقِ رسول اپنےدل دماغ کی خشک کھیتیوں کو شاہ صاحب کی نعتوں سےسیراب کرتےرہیں..آمین

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
کتابوں پر تبصرے
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات