مطافِ حرف از '''سید محمد باقر'''

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


M Baqir.jpg


تحریر: سید محمد باقر

کتاب: مطاف حرف

شاعر : مقصود علی شاہ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

مطاف حرف ۔ از سید محمد باقر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مقصود علی شاہ صاحب کی محبت کہ انہوں نے اپنا حال ہی میں منظر ِ عام پہ آنے والا نعتیہ مجموعہ "مطافِ حرف" کا PDF ورژن سینڈ کیا۔

مجموعہ میں شامل بہت سی نعتیں میں پہلے ہی ان کی فیس بک سے پڑھ چکا ہوں۔

اللہ اللہ کیا کمال مجموعہ ء نعت ہے۔ شاہ صاحب کو ڈھیروں مبارکباد۔ ایک ایک نعت پہ بات کرنے کی ضرورت ہے۔ کتاب پڑھتے ہوۓ مؤدت ِ ختمی ء مرتبت صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سرشار انسان ایک لطیف کیف محسوس کرتے ہوۓ خود میں ایک سرشاری کی کیفیت محسوس کرتا ہے۔ ایک نعت جہاں اپنی تمام تر خوبصورتی کے ساتھ تمام ہورہی ہوتی ہے وہیں سے دوسری نعت کا مطلع عقیدت کے افق پہ ایک نیا سورج طلوع کردیتا ہے۔

میرے نزدیک مقصود علی شاہ صاحب کی سب سے بڑی خوبی ان کا ڈکشن ہے۔ اسلوب و لہجہ محبت ِ سرکار ِ دوعالم ص میں رچا ہوا ہے اور یوں نعتیہ مضامین کا ایک سیل ِ رواں ہے ایک جھرنا ہے جو ذہن ِ رسا کو بالیدہ کرتا ہوا وادی ء عشق میں گرتا دکھائ دیتا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ مقصود شاہ صنف ِ نعت میں اپنا ایک الگ مقام بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور یہ منصب بغیر ِ تائید و توفیق ِ نبی اکرم ص ممکن نہیں۔

دعا ہے کی مولا حسین کے صدقے ہم آنے والے دنوں میں شاہ صاحب کے مزید عقیدت نامے پڑھیں۔

سلامت رہیے

نعت گوئ بہت عظیم منصب ہے۔

سید محمد باقر

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
کتابوں پر تبصرے
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات