مطافِ حرف از '''ندیم نوری برکاتی''' ( انڈیا )

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Naat Kainaat Nadeem Noorie barakati.jpg

تحریر: ندیم نوری برکاتی

کتاب: مطاف حرف

شاعر : مقصود علی شاہ

مطاف حرف ۔ از ندیم نوری برکاتی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ اگر تاریخ کا جائزہ لیں تو پتا چلے گا کہ ہر دور میں ہر عصر میں آقائے کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ثنا خوان آتے رہے ہیں جنابِ حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے لیکر حضرت بوصیری جامی سعدی و رضا جیسے معتبر نعت گو آتے رہے اور تا قیامت آتے رہیں گے دور حاضر میں عالی جناب مقصود علی شاہ صاحب بھی ان معتبر نعت گو شاعروں میں ایک ہیں جنہیں دنیائے علم و ادب نے لوحا مانا ہے یوں تو ابھی کچھ ہی مہینے گزرےہیں حضرت کو جانتے ہوئے وہ بھی فیس بک کی وجہ سے, آپ کا ایک کلام مری نظر سے گزرا اور اس ایک کلام نے مجھے ان کا گوریدہ کر دیا پھر جب مینے ان کا پیج کھولنا شروع کیا تو کیفیت یہ تھی کہ کبھی ان کے اشعار دیکھ کر دل خوف سے لرزتا کبھی آنکھیں فرط جذبات سے نم ہو جاتیں اور کبھی موصوف کے لئے دل سے دعائیں نکلتیں,یوں تو نعت گو بہت ہیں لیکن موصوف کا کلام ہر اعتبار سے اپنا ایک الگ معیار رکھتا ہے الفاظ کا چناؤ تراکیب اصلوب منفرد قافیے اور ردیف اور سب سے بڑھکر سوز و تپش و عاجزی موصوف کا ہی خاصہ ہے کچھ اشعار جس نے مرے دل کو بہت چھوا ہے آپ احباب کے نذر کرتا چلوں


قبائے عجز میں سہمے ہوئے سوال کے ساتھ

حضور نعت ہوں لایا نئے خیال کے ساتھ


کیسے لکھ پائیں تری مدحتِ نعلین ابھی

دیدہء حیرت و حسرت کے ہیں مابین ابھی


حروفِ عجز میں لپٹے ہوئے سلام میں آ

اے میری خواہش باطن مرے کلام میں آ


روح بیتاب ہے اور دل ہے شکستہ آقا

اذن مل جائے تو جا دیکھوں مدینہ آقا


جائے تسکین ہے اور شہرِ کرم ہے پھر بھی

خلد صحرائے مدینہ سے تو کم ہے پھر بھی


تن کے احساس پہ حاوی رہی من کی خواہش

عمر بھر ساتھ رہی تیرے وطن کی خواہش


سارے سخن نواز کمالات جوڑ لوں

ممکن نہیں کہ پھر بھی تری نعت جوڑ لوں


خطائیں لایا ہوں نعتوں کی طشت میں رکھ کر

یہ ایک پردہ مری ہر خطا پہ رہنے دے


آپ کے گنبدِ خضری کے جلو میں پیہم

یہ جو اک نور کا ہالہ ہے یہ کیا ہے آقا


ترے کرم کے مقابل کہاں یہ حرف نیاز

کہ نعت محض ہے جزبوں کا انتساب حضور


کیا خبر مقصود کب آ جائےوہ ناقہ سوار

دل کے یثرب میں مدینہ سا نگر تعمیر کر


اور آخر میں ان کی اس پہلی اور عظیم کاوش “ مطافِ حرف “ کے لئے حضرت کو خوب مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ کتاب اتنا مقبول ہو کے ہر عاشق رسول اس کتاب سے استفادہ حاصل کر سکے آمین بی جاہ سید المرسلین وسلام

طالبِ دعا: ندیم نوری

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
کتابوں پر تبصرے
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات