بےکس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
گلوکارہ : لتا منگیشکر
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
بے کس پہ کرم کیجئے، سرکار مدینہ
گردش میں ہے تقدیر، بھنور میں ہے سفینہ
ہے وقت مدد، آئیے بگڑی کو بنانے
پوشیدہ نہیں آپ سے کچھ دل کے فسانے
زخموں سے بھرا ہے کسی مجبور کا سینہ
بے کس پہ کرم کیجیئے، سرکار مدینہ
چھائی ہے مصیبت کی گھٹا گیسؤوں والے
اللہ میری ڈوبتی کشتی کو بچالے
طوفان کے اُثار ہیں، دشوار ہے جینا
بے کس پہ کرم کیجئے سرکار مدینہ