زمین و زماں تمہارے لیے۔ امام احمد رضا خان بریلوی
شاعر : احمد رضا خان بریلوی
کتاب : حدائق بخشش ۔ حصہ دوم
نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
زمین و زماں تمہارے لئے ، مکین و مکاں تمہارے لیے چنین و چناں تمہارے لئے ، بنے دو جہاں تمہارے لیے
ہم آئے یہاں تمہارے لئے اٹھیں بھی وہاں تمہارے لیے
وجود و عدم حدوث و قدم جہاں میں عیاں تمہارے لیے
عتیق و وصی غنی و علی ثنا کی زباں تمہارےلیے
حکومتِ کُل ولایتِ کُل خدا کے یہاں تمہارے لیے
زمین و فلک سماک و سمک میں سکہ نشاں تمہارے لیے
یہ ہر تن و جاں یہ باغِ جناں یہ سارا سماں تمہارے لیے
نیازیں یہاں نمازیں وہاں یہ کس لئے ہاں تمہارے لیے
یہ تیغ و سپر یہ تاج و کمر یہ حکمِ رواں تمہارے لیے
جہاں نے لئے تمہارے دیے یہ اکرمیاں تمہارے لیے
جو رکھتے تھے ہم وہ چاک سیے یہ سترِ بداں تمہارے لیے
یہ خوب عطا کروب زوا پئے دل و جاں تمہارے لیے
یہ ہر تن و جاں یہ باغ جناں یہ سارا سماں تمہارے لیے
جو رکھتے تھے ہم وہ چاک سئے یہ ستر بداں تمہارے لیے
بسا یہ کشاں مواکب شاں یہ نام و نشاں تمہارے لیے
یہ رحمتِ رب ہے کس کے سبب بَرَبِّ جہاں تمہارے لیے
سزائے محن پہ ایسے مِنن یہ امن و اماں تمہارے لیے
کہ سارے جہاں بروز فکاں ظل آیئنہ ساں تمہارے لیے
یہ بے خبری کہ خلق پھری کہاں سے کہاں تمہارے لیے
جہت سے ورا وصال ملا یہ رفعت شاں تمہارے لیے
صفوف سما نے سجدہ کیا ہوئی جو اذاں تمہارے لیے
قصور کریں اور ان سے بھریں قصور جناں تمہارے لیے
ہے مرکزیت تمہاری صفت کہ دونوں کماں تمہارے لیے
گئےہوئےدن کو عصر کیا یہ تاب و تواں تمہارے لیے
لوا کہ تلےثنا میں کھلے رضا کی زباں تمہارے لیے |
|
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ملکِ خاصِ کبریا ہو | | زمین و زماں تمہارے لیے | نظر اِک چمن سے دوچار ہے
احمد رضا خان بریلوی | حدائق بخشش