روح و دل کی غذا کی ضروری ہے ۔ نائلہ علی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر : نائلہ علی

بشکریہ : نعتیہ تنقیدی مشاعرہ 2018 ۔ منظوم

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

روح و دل کی غذا ضروری ہے

ذکرِ خیرالوریٰ ضروری ہے


وہ ضروری ہیں زندگی کے لئے

جیسے پانی ہوا ضروری ہے


بنتِ آدم ہوں خوب جانتی ہوں

وہ جو بعد از خطا ضروری ہے


جس سے روشن ہے عالمِ ہستی

وہ چراغِ حرا ضروری ہے


سارے مضمون اختیاری ہیں

بابِ صلِ علٰی ضروری ہے


مزید دیکھیے

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے صفحات