"سرور نقشبندی کو حفیظ تائب پسند کرتے تھے اور اکیلے میں بھی ان کے سوز و گداز سے بھرے ہوئے لہجے میں نعتیں سنتے تھے اور روتے تھے۔ عجب بات ہے کہ ذکر رسولؐ کی سرشاری میں جو بے قراری پیدا ہوتی ہے اور آنسو خود بخود گرتے ہیں۔ ہر دم مسکراتے رہنے والی دنیا کی عظیم ترین شخصیتؐ کی محبتوں میں جو تاثیر ہے وہ دلوں کو بھگو دیتی ہے۔ حفیظ تائب کی بہت محبوب اور مقبول نعت کے اشعار جب سرور نقشبندی پڑھتے ہیں تو سماں بندھ جاتا ہے۔ سرور نقشبندی خود بھی نعت کے ایک قابل ذکر شاعر بن گئے ہیں۔" [1]
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
|