شاہ طیبہ کو دل میں بٹھا لیجیے
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر:دانش نور پوری
بشکریہ:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
شاہ طیبہ کو دل میں بٹھا لیجیے
دل ہے ویران اس کو بسا لیجیے
ذکر بطحا کی محفل سجا لیجیے
اپنی کٹیا کو یوں جگمگا لیجیے
ان کے لہجے میں بس کیجیے گفتگو
اور دشمن کو اپنا بنا لیجیے
ہجر آقا میں آنکھیں اگر تر نہیں
اپنے ایمان کا جائزہ لیجیے
زندگی سے اندھیرا بھی چھٹ جائے گا
شمع سرکار دل میں جلا لیجیے
ساری بیماریاں دور ہوجائیں گی
طب نبوی کی ہر دم دوا لیجیے
فتح مکہ ہو یا ہو وہ بدرو احد
ان جینے کی ہر اک ادا لیجیے
دیکھ کر منھ نہ پھیریں رسول خدا
اپنی صورت تو ایسی بنا لیجیے
لیجیے صدق صدیق اکبر سے آپ
عدل فاروق سے برملا لیجیے
سیکھئے شرم کرنا تو عثمان سے
مرتضیٰ سے قوی حوصلہ لیجیے
جب کہیں پایے ان کے نقش قدم
ان سے جنت کا دانش پتا لیجیے