مخلص مصوری
نام: خواجہ معین الدین ابن خواجہ رحیم الدین
ادبی طرزِ اظہار : شاعری
تخلص: مخلصؔ مصوری
تلمیذ: (مانیٔ سخن ) مرزا احمد بیگ مصورؔ کارنجوی
وطن: قلم نوری ( موجودہ ضلع ہنگولی کی ایک تحصیل)
ابتدائی تعلیم ضلع پریشد (سرکاری) پرائمری اسکول، قلمنوری سے حاصل کی اور 1968 میں پرائیویٹ طور پرمیٹرک کا امتحان پاس کیا ۔ 1973 میں ڈی - ایڈ پاس کیا۔ اور درس و تدریس سے وابستہ ہو گئے
شاعری اور نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
دورانِ تعلیم شاعری کی ابتداء کی۔ ہلکے پھلکے اشعار کہا کرتے تھے۔ نعت گوئی سے اپنی شاعری کی ابتداء ضرور کی لیکن اپنے پہلے مجموعے ّصدف صدف موتی' کی اشاعت کے بعد خالصتاً نعت گوئی کی جانب مائل ہوگئے۔ پہلی نعت مقامی شعری نشست میں پہلی نعت پڑھی۔ اور پھر ریاست کے مختلف شہروں میں نعتیہ مشاعروں میں مدعو کئے جانے لگے۔
اسی کے نتیجے میں نعتیہ مجموعہ ' دیوارِ حرم کے سائے تلے ' وجود میں آیا۔ مخلص صاحب کی شدید خواہش تھی کہ وہ اپنے نعتیہ مجموعے کو اپنی حیات ہی میں شائع کرواتے لیکن تقدیر نے یاوری نہ کی ۔ اشاعت کے درمیانی مرحلے میں ہی وہ داغِ مفارقت دے گئے۔
مطبوعہ کتب:[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
۱۔’صدف صدف موتی‘ (مجموعۂ غزلیات) اشاعت : دسمبر 1999عیسوی
۲۔ ’دیوارِ حرم کے سائے تلے ‘ المعروف بہ صدائے سرمدی ( حمد، نعت اور منقبت ) 2020 عیسوی
اعزازت :[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
۱۔ مصور ؔ کارنجوی ایوارڈ ( منجانب ’الحراء بزمِ ادب ، پوسد 2011 )
۲۔ خصوصی ایوارڈ برائے ادبی خدمات
( بدست جناب غلام نبی آزاد، سابق مرکزی وزیر، حکومتِ ہند، منجانب الحاج اطہر مرزا میموریل ٹرسٹ، پوسد 2012 )
دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
دیگر نعت خوانوں کی پسندیدہ نعتیں:
- مولا یا صلی و سلم دائماً ابدا
- یا کریماً کریماً کریماً کریم - امِ حبیبہ
- یہ سب تمھارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے - مرحوم الحاج خورشید احمد
پسندیدہ نعت گو شعراء : احمد رضا خان بریلوی ، ، محسن کاکوروی، بیدم وارثی ، مظفر وارثی، ماہرالقادری ، عبدالعزیز خالد، حفیظ تائب،
پسندیدہ نوجوان نعت گو شعراء: صبیح رحمانی ، خان حسنین عاقب
پسنددیدہ بزرگ نعت خواں: ام حبیبہ، خورشید احمد ،
پسندیدہ نوجوان نعت خواں: صبیح رحمانی، سرور حسین نقشبندی، اویس رضا قادری، نجی اللہ بیگ پوسدوی،
نعت کے بارے میں نظریہ:[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نعت قربتِ رسول صل اللہ علیہ و سلم کا ذریعہ ہے ۔ نعت گوئی ہر شاعر کے فن کی معراج ہے ۔
یہ سہارا ہے مخلص تجھے حشر میں
تو جو مصروف نعتیں سنانے میں ہے
وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
19 مارچ 2020 بروز جمعرات ، بمطابق 23 رجب المرجب 1441 ھجری کو طائر روح جسد خاکی سے پرواز کر گیا ۔ وصیت کے مطابق مخلص صاحب کو اپنے وطن قلمنوری کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
شاگرد[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|