مطافِ حرف از ابو الحسن خاور ( لاہور )
تحریر: ابو الحسن خاور
کتاب: مطاف حرف
شاعر : مقصود علی شاہ
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
مطاف حرف ۔ از ابو الحسن خاور[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مقصود علی شاہ اس وقت اچھی نعت کہنے والوں میں بہت تیزی سے نمایاں ہو رہے ہیں ۔ اگر کچھ دوستوں کو "ہو رہے ہیں " پر اعتراض ہو اور وہ انہیں پہلے ہی "معاصرچرخ ِ نعت گوئی کا روشن آفتاب " مان چکے ہوں تو میرے محتاط رویے کو نظر انداز فرمائیں ۔ میں فی الحال "ہو رہے ہیں " ہی استعمال کروں گا ۔
ان کی نعتیہ شاعری کے بالاستعیاب مطالعے میں ان کے عاجزی اور عجز گوئی کے اظہار نے بہت متاثر کیا ۔
یہ بہت پر لطف پہلو ہے کہ ایک شاعر جو ہر روز ایک عمدہ نعت سے نوازتا ہے اس دربار میں خود کو "دم بخودگی " کی کیفیت میں محسوس کرتا ہے ۔ ان کے پہلے مجموعے " مطاف حرف " میں پہلی نعت کا آغاز بھی اسی اعلان سے ہوتا ہے
باب کرم کے سامنے اظہار۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دم بخود
پورا وجود ِ نطق ہے سرکار ۔۔۔۔۔۔ دم بخود
اور پھر اسی ردیف کی انگلی پکڑے کہیں وہ صورت دیوار دم بخود نظر آئے اور کہیں دشت کے اشجار کی طرح ۔ یہی نہیں بلکہ ان کی معروف ترین نعت مبارکہ بھی تو اسی کیفیت کی حامل ہے ۔
لفظ خاموش ہیں اور دیدہ حیرت چپ ہے ۔
مرے محبوب مرا صیغہ مدحت چپ ہے ۔
اس کیفیت نے مقصود علی شاہ کو پورا طرح جکڑا ہوا ہے ۔ وہ لاشعوری طور پر اس ٹرانس میں ہیں اور شعوری طور پر ادراک رکھتے ہیں ہیں کہ
ﺍَﺩَﺏ ﮔـﺎﮦ ﮨﯿﺴﺖ ﺯﯾﺮِ ﺍٓﺳﻤﺎﮞ ﺍﺯ ﻋﺮﺵ ﻧﺎﺯﮎ ﺗَﺮ
ﻧَﻔَﺲ ﮔﻢ ﮐﺮﺩَﮦ ﻣﯽ ﺍٓﯾَﺪ ﺟُﻨﯿﺪ ﻭ ﺑﺎ ﯾَﺰﯾﺪ ﺍﯾﮟ ﺟﺎ
اس کڑی کی جانکاری ہمیں "مطاف ِ حرف" میں ان کے اظہار ِ خیال کے عنوان سے ملتی ہے ۔ انہوں نے اپنے اظہار خیال کو
مرے محبوب مرا صیغہ مدحت چپ ہے
کا عنوان دیا ۔
جہاں گھٹن بڑھ جائے وہاں بارش ہوتی ہے ۔ اس احساس ِ چپ نے اظہار کا انبار لگا رکھا ہے ۔ مقصود علی شاہ ہر روز اس بارگاہ ِ عقیدت میں یہ اپنے عجز گوئی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں ۔
اللہ کریم ان کی اس کیفیت کو دوام بخشے ۔
ابو الحسن خاور
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
کتابوں پر تبصرے | |
---|---|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|