منیر قصوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


معروف نعت گو شاعر [[منیر قصوری عربی، فارسی، اردو ، پنجابی اور انگریزی ادب پر گہری نظر رکھتے تھے ۔ غزل کہتے رہے لیکن گوشہء نعت گوئی پر قفل ادب پڑا رہا ۔ پھر ایک رات یہ قفل کھلا اور نعت گوئی روح و قلب میں ایسی سرایت کی صرف اڑھائی میں 63 نعتوں پر مشتمل اپنا پہلا مجموعہ کلام " چادر رحمت " پیش کر دیا ۔

سال پاکستان یعنی 1947 میں 2 جون کو پیدا ہونے والے منیر قصوری بھنڈر ضلع امرتسر ، بھارت میں پیدا ہوئے ۔ والدین نے ہجرت کے تو قصور آبسے ۔ یہیں منیر قصوری کا بچپن گذرا اسی لیے قصوری کہلائے ۔


نعتیہ مجموعے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چادر رحمت | آیہ رحمت | سوئے مصطفٰی | شہر کرم | ایوان کرم

رسائل[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ایوان نعت

احباب کی آراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شازیہ سعید، نوائے وقت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شازیہ سعید ، روزنامہ نوائے وقت میں منیر قصوری کے بارے لکھتی ہیں

"پروفیسر محمد منیر قصوری کاشمار بھی عاشقان رسولؐ میں ہوتا ہے۔ آپ نے نعت گوئی اور نعت خوانی دونوں اصناف میں مہارت کا کمال مظاہرہ کیا ہے منیر قصوری کو بھی نعت خوانی آج جن حالات میں سفر کر رہی ہے کئی اعتراضات ہیں۔ ان کے نزدیک گانوں کی دھنوں پر نعت کے سر بنانے سے بہتر ہے کہ ایسا نعت خواں گانے گا لیا کرے۔ پروفیسر منیر بھی نعت خوانی میں کمرشل اپروچ کے سخت مخالف ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے نعت خوانی اپنی اصل منزل سے دور نکل گئی ہے۔ دولت کی ریل پیل سے سفید پوش طبقہ کی دل آزاری ہو رہی ہے جبکہ وہ بھی سرور کائنات کی شان میں محافل کرانا چاہتے ہیں لیکن نعت خواں حضرات کے درون پردہ معاونوں سے ان کی اس خواہش کو جلا نہیں ملتی۔ منیر قصوری بھی نعتوں کے انداز الفاظ کے بے تکلف استعمال کو اچھا نہیں سمجھتے۔ انکا استدلال ہے کہ ایک گھر میں باپ بیٹے سے تو اور تیرا جیسے الفاظ سننا پسند نہیں کرتا تو حضور نبی آخر الزمانؐ کی شان میں یہ الفاظ کیسے برداشت کئے جا سکتے ہیں۔ اسلئے انکا تدارک ضروری ہے۔" [1]

مشہور کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مدینہ کی بہاروں سے سکون قلب ملتا ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عبداللہ جمال | شاہین ربانی | رشید نثار | رفیع الدین قریشی | رشک ترابی | انجم رومانی | احمد ظفر | نصرت قریشی | منیر قصوری


نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]