مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: سلمان رسول
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مہر و مہ و انجم کی، تنویر کا وہ باعث
انساں کی زمانے میں، توقیر کا وہ باعث
تخلیق بشر کا بھی، کارن ہیں مرے آقا
ہیں خانہ ہستی کی، تعمیر کا وہ باعث
گو خالق ارض و سما، موجود ہے، دائم ہے
ہیں اس کے تعارف کا، تکبیر کا وہ باعث
ایجاب دعاؤں کا، ہے ان کے حوالے سے
سب خوابوں کی ہیں اپنے، تعبیر کا وہ باعث
آلائش عصیاں سے، فتنوں سے جہالت سے
ہیں باطنِ عالَم کی، تطہیر کا وہ باعث
پچھلا کلام
اگلا کلام
سلمان رسول | سلمان رسول کی حمدیہ و نعتیہ شاعری
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||