پنچھی بن كر سانجھ سویرے طیبہ نگریاجاؤں
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر : اسلم فیضی
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
پنچھی بن كر سانجھ سویرے طیبہ نگریاجاؤں
اُڑتے اُڑتے یادِ نبیﷺ میں اپنے پَر پھیلاؤں
نور كے تَڑكے حمد كے میٹھے میٹھے بول سناؤں
كومل كومل سُروں میں چہكوں،نعت نبیۖ كی گاؤں
گنبدِ سبز كےجلوے ایسے جیسے نور كے دھارے
كردیں دُور اندھیرا دل كا نورانی لشكارے
پیارے نبیﷺ كا دیس ہے پیارا ٹھنڈی ٹھار ہوائیں
اُس كی یادیں خوشبو بن كر نَس نَس میں لہرائیں
ِجِھلمل جِھلمل كرتی آنكھیں آنسو بہتے جائیں
میرے نبیﷺ سے میرے دل كی بیتا كہتے جائیں
پنچھی بن كر سانجھ سویرے طیبہ نگریاجاؤں
اُڑتے اُڑتے یادِ نبیﷺ میں اپنے پَرپھیلاؤں
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
