کچھ اور عشق کا حاصل نہ عشق کا مقصود ۔ اصغر گونڈوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: اصغر گونڈوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کچھ اور عشق کا حاصل نہ عشق کا مقصود

جُز ایں کہ لطف خلشہائے نالہ بے سود


یہ کون سامنے ہے، صاف کہہ نہیں سکتے

بڑے غضب کی ہے نیرنگی طلسم نمود


وہ راز خلقتِ ہستی، وہ معنی کونین

وہ جان حسن ازل وہ بہار صبح وجود


وہ آفتاب حرم، نازنین کنج حرا

وہ دل کا نور، وہ ارباب ورد کا مقصود


وہ سرور دو جہاں، وہ محمد عربی

بہ روح اعظم و پاکش درود نا محدود


ضیائے حسن کا ادنی سا یہ کرشمہ ہے

چمک گئی ہے شبستانِ غیب و بزم شہود


وہ مست شاہد رعنا، نگاہِ سحر طراز

وہ جام نیم شبی نرگس خمار آلود


کچھ اس ادا سے مرا اس نے مدعا پوچھا

ڈھلک پڑا مری آنکھوں سے گوہر مقصود