بےکس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:06، 12 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


گلوکارہ : لتا منگیشکر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بے کس پہ کرم کیجئے، سرکار مدینہ​

گردش میں ہے تقدیر، بھنور میں ہے سفینہ​


ہے وقت مدد، آئیے بگڑی کو بنانے​

پوشیدہ نہیں آپ سے کچھ دل کے فسانے​


زخموں سے بھرا ہے کسی مجبور کا سینہ​

بے کس پہ کرم کیجیئے، سرکار مدینہ​


چھائی ہے مصیبت کی گھٹا گیسؤوں والے​

اللہ میری ڈوبتی کشتی کو بچالے​


طوفان کے اُثار ہیں، دشوار ہے جینا​

بے کس پہ کرم کیجئے سرکار مدینہ​

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام