نہ دنیا نہ جاہ و حشم مانگتا ہوں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:47، 29 اگست 2019ء از 110.36.180.13 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=عبد الجلیل {| style="background-color:#ffffff; margin-left: 10px;" | {| class="wikitable" style=" margin-right: 2...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


عبد الجلیل
شاعری
مہکار مدینے کی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

شاعر : عبد الجلیل

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نہ دنیا نہ جاہ و حشم مانگتا ہوں

فقط وہ نگاہِ کرم مانگتا ہوں


ہے مرنا یقینا مگر آرزو ہے

تِرے در پہ نکلے یہ دم ‘ مانگتا ہوں


نگاہوں میں ہوں سبز گنبد کے جلوے

اسے تکتے رہنا بہم مانگتا ہوں


سرِ حشر گردن جھکی جارہی ہے

رہے باقی اپنا بھرم ‘ مانگتا ہوں


درِ مصطفٰےﷺ پر حضوری کی خاطر

دلِ مضطرب چشمِ نم مانگتا ہوں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات