میں دیکھوں نعت کا حُسن و جمال دنیا میں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:21، 17 ستمبر 2019ء از 110.36.181.119 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=اسلم فیضی شاعر : اسلم فیضی {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === میں دیکھوں نعت کا ح...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میں دیکھوں نعت کا حُسن و جمال دنیا میں

کہاں ہے ایسا مقدّس خیال دنیا میں


دیارِ عشق میں اُس کی اذاں کو سوز ملے

ہو جس کے قلب میں سوزِ بلالؓ دنیا میں


درِ نبیؐ پہ جو پہنچوں تو جاں نکل جائے

ہے ایک ہی مِرے دل میں خیال دنیا میں


اُنھی کے دَم سے ہے زندہ ہر اِک کمال یہاں

اُنھی کے دَم سے ہے جاہ و جلال دنیا میں


مِرے نبیؐ کی اترتی ہَیں رحمتیں اُس پر

نہ جس کا ہو کوئی پُرسانِ حال دنیا میں


رسولِ پاکؐ کی سیرت پہ کیا لکھوں فیضیؔ

کہیں نہیں کوئی ایسی مثال دنیا میں!

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات