عمیر لبریز
نعت کائنات سے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
عمیر لبریز کا مکمل نام محمد عمیر لبریز ہے ۔ ان کا تعلق فیصل آباد سے ہے ۔
ایک نعت ِ مبارکہ
گنبدِ خضرا کے سامنے بیٹھ کر
شاعری کی چنوں صنف اک معتبر
منجمد ہونٹ اور سانس پر قفل ہو
چاپ مدہوش, ہر مصرع لائے نظر
جوڑ کے ہاتھ ادراک بیٹھے وہاں
من مگن عشق دیدارِ خیرالبشر
پیشِ خدمت کروں شعر اس طرح سے
شعر خود جو کہے یا نبیِ منتظر
آیہ ء جاؤکَ میرے ہونٹوں پہ ہو
خامشی میں مکرر بنے کار گر
بٹتی ہے ہر خوشی دہر میں طیبہ سے
پھر نکل پائے آنسو بھلا کیوں اُدھر
حرف اک بن گیا بطحی ٰٰکا جو سفیر
ہوگا لبریز پھر میرا سارا ہنر
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
| |||||||
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||