انتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعتیہ فورم کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا انتیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب عقیل ملک
مہمان خصوصی :
میزبان : جناب ملک جنید اقبال
نظامت  : جناب حافظ عبدالغفار واجد
مقام : ڈیرہ ملک عبد الحمید سپرنگ روڈ حسن ابدال
تاریخ : ہفتہ 27 اپریل 2019 – بمطابق 21 شعبان المعظم 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




اٹک سے جناب عقیل ملک ، کامرہ سے جناب حافظ عبدالغفار واجد ، واہ کینٹ سے جناب آصف قادری اور حسن ابدال سے جناب قیصر دلاور جدون اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت انتیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے ماہِ شعبان المعظم کی بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 27 اپریل 2019 بمطابق 21 شعبان المعظم 1440 ھجری بروز ہفتہ حسن ابدال میں جناب ملک جنید اقبال کی میزبانی میں ڈیرہ ملک عبدالحمید کے سبزہ زار پر منعقد ہوا ۔ کیفیات سے بھرپور اس بابرکت محفل کی صدارت اٹک سے تشریف لانے والے جواں سال شاعر جناب عقیل ملک نے کی ۔ محفل کی نظامت جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال حافظ عبدالغفار واجد نے کی ۔ تلاوت کی سعادت جناب ڈاکٹر ذوالفقار ملک اور نعتِ رسولِ مقبول پڑھنے کی سعادت جناب آصف قادری نے حاصل کی ۔ صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری کراچی میں ہونے کے باعث شریکِ محفل نہ ہو سکے ۔ اسلام آباد سے جناب اسلم ساگر بوجہِ بیماری شریکِ محفل نہ ہو سکے ۔ ان کی خصوصی درخواست پر ان کا نمونہِ کلام محفل میں پیش کیا گیا۔ محفل کے اختتام پر جناب حافظ عبدالغفار واجد نے محفلِ نعت کے میزبان ، منتظمین ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی ۔ صدرِ محفل نے اس موقع پر محفلِ نعت میں شرکت کو اپنی سعادت قرار دیتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ جہاں شعرا جوق در جوق غزل کے مشاعروں میں شرکت کے لیے ہمہ وقت پا بہ رکاب رہتے ہیں وہیں بدرجہِ اولیٰ انھیں نعتیہ مشاعروں میں اپنی اخروی سعادت سمجھ کر باہتمام شریک ہونا چاہیے ۔ اس موقع پر تمام بیماروں بشمول سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکٹر ذوالفقار کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر نامور نعت گو شاعر ، محقق ، نقاد اور عالمی شہرت یافتہ نعت خواں جناب سید صبیح الدین رحمانی کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہِ امتیاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور ان کے لیے ہدیہِ تبریک پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر محفلِ حسن ابدال کے مستقل رکن معروف نعت گو شاعر جناب آصف قادری کو مبارکباد پیش کی گئی ۔ ان سطور کے توسط سے محفلِ نعت پاکستان اسلام آباد کو اپنے 30 سال کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی گئی ۔ مزید برآں حال میں منعقدہ پہلی قومی ادبی نعت کانفرنس کے انعقاد اور اس کے اثرات کے بارے میں تبادلہِ خیالات کیا گیا ۔ ان سطور کی توسط سے جناب سرور حسین نقشبندی کو قومی نعت کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے




عقیل ملک ( صدرِ محفل )


کہاں نصیب ہمارا کہ ہو وصالِ رسول

یہی عطا کوئی کم ہے کہ ہے خیالِ رسول

فقیر ہیں سو اٹھاتے نہیں نگاہ کو ہم

بجھائے رکھتے ہیں آنکھیں برائے آلِ رسول

ہمیں بھی دیکھنے والوں میں گن لیا جاتا

ہماری آنکھ پہ کھلتا اگر جمالِ رسول


آصف قادری


جب سے بسا ہے روضہِ انور نگاہ میں

جچتا نہیں ہے کوئی بھی منظر نگاہ میں

غم مجھ کو چھو سکیں گے نہ ہرگز کہ آپ نے

رکھا ہوا ہے مجھ کو برابر نگاہ میں

طیبہ کی سرزمین کے ذرے نظر میں ہیں

رکھ کر کروں گا کیا مہ و اختر نگاہ میں


قیصر دلاور جدون


الفاظ باوضو کر لوں تو نئی نعت کہوں

میں ان کو روبرو کر لوں تو نئی نعت کہوں

میرے اطراف اتر آئیں ملائک خوش سوز

میں ان سے گفتگو کر لوں تو نئی نعت کہوں



اسلم ساگر


خدا کے نور سے ہو دور ساری تاریکی

زباں پہ نعت ، تو لب پر ہے حمد باری کی

مرے حضور نے جیسے مجھے دلاسا دیا

مرے حضور نے یوں میری غم گساری کی

حطیمِ پاک میں پرنالہ زیرِ پرنالہ

مری نگاہوں نے کچھ ایسی اشکباری کی




ڈاکٹر ذوالفقار دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال )


لب ہائے مصطفٰے پہ کرے ناز گفتگو

کردار کا نصاب شہِ دوجہاں سے ہے

تنہا نبی نے وقت کا دھارا بدل دیا

سوچوں میں انقلاب شہِ دوجہاں سے ہے

پہلو بہ پہلو نت نئے بنتے رہیں سوال

دانش کا ہر جواب شہِ دوجہاں سے ہے



حافظ عبدالغفار واجد ( ناظمِ مشاعرہ )


اپنی مدحت سے کیا آباد سینہ آپ نے

یوں مرے دل کو بنایا ہے مدینہ آپ نے

میں رہوں گا آپ کا محشر تلک احسان مند

اپنی مدحت کا جو بخشا ہے قرینہ آپ نے

سرخ رنگت کی گلابوں کو عطا سرکار نے

اور خوشبو کے لئے بخشا پسینہ آپ نے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات