اکتوبر 2020 ـ 46 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 46 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہ ، لاہور کے زیرِ اہتمام 46ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت 11اکتوبر2020 بروز اتوار رہائش گاہ محمد ّارسلان ارشد(SUB CAMPUS نعت لائبریری شاہدرہ) پر منعقد ہوئی ۔ مرحوم شعرائے نعت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں اس بار محفلِ کشورِ نعت کو اوکاڑہ کے معروف شاعر، محقق اور نقاد جناب قمرحجازی(مرحوم) کے نام منسوب کیا گیا ۔ محدود حاضرین کے ساتھ منعقد ہونے والی یہ محفل نعت لائبریری شاہدرہ کے فیس بُک پیج سے براہِ راست نشر کی گئی ۔

ماہِ ربیع الاول شریف کی آمد آمد کے پیشِ نظر میزبانِ محفل محمد ارسلان ارشد نے ابتدائیے میں قمر حجازی کی نعتوں سے منتخب شدہ وہ اشعار پڑھ کر سُنائے جن میں سرورِ سروراں تسکینِ قلب و جاں تاجدارِ مرسلاں حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی ٓمد کا ذکرِ خیر موجود ہے خدا نے خود کہا قرآن میں احسان، آمد کو لئے ختمِ نبوت کا عَلم ، عالی مقام آئے (قمر حجازی) جن خوش لحن ثنا خوانانِ دربارِ رسالت نے قمرحجازی(مرحوم) کی لکھی نعتیں پڑھنے کی سعادت حاصل کی اُن میں کشورِ نعت اکیڈمی کے ہونہار ثنا خواں محمد عبد اللہ رانا، پہلی بار محفلِ کشورِ نعت کا حصہ بننے والے رانا عرفان منیر اسراری،حافظ رانا عمران اسراری اور نعت لائبریری کے مستقل رکن محمد احمد رضا قادری کے نا م شامل ہیں ۔

حسبِ روایت ڈاکٹر ارشد اقبال ارشدنے مرحوم شاعر جناب قمرحجازی کی حیات اور نعت گوئی کے حوالے سے خوبصورت گفتگو فرمائی جس میں انہوں نے قمرحجازی کی شاعری خصوصاً اُن کی نعت گوئی کے مختلف پہلووَں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا اور نعت لائبریری شاہدرہ کی اس کاوش کو سراہا ۔

بعد از درود و سلام محمد احمد رضا قادری نے دعا فرمائی اوریو ں یہ خوبصورت محفل مکمل ہوئی ۔


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات