تیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


با اشتراک ادارہ دنیائے نعت اور چوپال پاکستان نعت فورم


محفلِ نعت حسن ابدال کا تیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب ہاشم علی ہمدم
مہمان خصوصی :
میزبان : جناب ناظم شاہجہانپوری
نظامت  : جناب قیصر دلاور جدون
مقام : رہائشگاہ ناظم شاہجہانپوری محلہ ڈھوک مسکین حسن ابدال
تاریخ : ہفتہ 19 مئی 2019 – بمطابق 13 رمضان المبارک 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




جناب ہاشم علی خان ہمدم ، جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب قیصر دلاور جدون اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت تیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ادارہ دنیائے نعت اور ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے ماہِ رمضان المبارک کی مقدس و بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 19 مئی 2019 بمطابق 13 رمضان المبارک 1440 ھجری بروز اتوار حسن ابدال میں جناب ناظم شاہجہانپوری کی میزبانی میں انکی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ۔ کیفیات سے بھرپور اس بابرکت محفل کی صدارت جناب ہاشم علی خان ہمدم نے کی ۔ محفل کی نظامت جناب قیصر دلاور جدون نے کی ۔ تلاوت کی سعادت محمد فاروق انصاری ، حمدِ باری تعالی کی سعادت جناب ناظم شاہجہانپوری اور جناب محمد حطیم اور نعتِ رسولِ مقبول پڑھنے کی سعادت جناب محمد شعیب انصاری اور جناب محمد احمد نے حاصل کی ۔ طوفانِ باد وباراں اور ماہِ رمضان کی مصروفیات کے باعث حسن ابدال شہر سے باہر کے شرکاء شریکِ محفل نہ ہو سکے ۔ محفل کے اختتام پر محفلِ نعت کے میزبان ، منتظمین ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ صدرِ محفل نے اس موقع پر محفلِ نعت میں شرکت کو اپنی سعادت قرار دیا اور محفلِ نعت کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے




ہاشم علی ہمدم ( صدرِ محفل )


اے سرورِ دیں ، شاہِ زماں ، رحمتِ عالم  !

تُو باعثِ تخلیقِ جہاں ، رحمتِ عالم  !

رحمٰن نے رحمت کا لقب تجھ کو دیا ہے

ہیں تیرے لئے کون و مکاں ، رحمتِ عالم  !

دامن میں شفاعت کا یقیں لے کے چلا ہوں

ورنہ میں کہاں اور کہاں رحمتِ عالم ؟

ہر کام ترے نام سے آسان ہوا ہے

ہے ذکر ترا اسمِ اماں ، رحمتِ عالم  !


ناظم شاہجہانپوری (صدر محفلِ نعت حسن ابدال )


کس سے ممکن ہوا اوصافِ پیمبر لکھنا

بس میں انساں کے کہاں سوچ سے بڑھ کر لکھنا

ہو جو لکھنا شہِ کونین کی سیرت کا بیاں

چلتا پھرتا ہوا قرآن کا پیکر لکھنا

ایسا ہے اسوہِ سرکار پہ چلنا جیسے

اپنے ہی ہاتھ سے خود اپنا مقدر لکھنا




ڈاکٹر ذوالفقار دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال )


ترے خیال سے مہکی فضائے فہمِ بشر

ترا مقام ہے گرچہ ورائے فہمِ بشر

یہ اور بات کہ کم عقل اس کو پا نہ سکے

ہے مصطفٰے کی محبت بِنائے فہمِ بشر

پھر اس پہ کھلتے ہیں اَسرارِ کائنات کئی

ترے حضور اگر سر جھکائے فہمِ بشر

تری گرفت میں رہتے ہیں سب زمان و مکاں

رہے گی شان تری ماورائے فہمِ بشر

ہزار بار ہو تسخیرِ کائنات مگر

ترے کمال کی ابجد نہ پائے فہمِ بشر

سمجھ سکے کوئی دانش تو ہے یہ راہِ نجات

ادب میں اُن کے ہے مضمر بقائے فہمِ بشر



قیصر دلاور جدون ( ناظمِ مشاعرہ )


الفاظ باوضو کر لوں تو نئی نعت کہوں

میں ان کو روبرو کر لوں تو نئی نعت کہوں

میرے اطراف اتر آئیں ملائک خوش سوز

میں ان سے گفتگو کر لوں تو نئی نعت کہوں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات