خصوصی محفلِ کشورِ نعت ۔ (ختمِ چہلم: محمد یوسف ورک قادری)

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

خصوصی محفلِ کشورِ نعت ۔ (ختمِ چہلم: چودھری محمد یوسف ورک قادریؒ(بانیءنعت لائبریری شاہدرہ)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بانیء نعت لائبریری، شاہدرہ چودھری محمد یوسف ورک قادریؒ کے ختمِ چہلم کے موقع پراُن کے ایصالِ ثواب کے لئے خصوصی محفلِ کشورِ نعت کا انعقاد کیا گیا ۔ 22 نومبر 2020بروز اتوار منعقد ہونے والی یہ محفل تین الگ الگ نشستوں پر مبنی تھی۔

پہلے مرحلے میں صبح کے وقت قرآن خوانی کی گئی جبکہ قرآن خوانی کے بعدقبل از نمازِ ظہر مختصرنعتیہ مشاعرہ منعقد ہُوا جس کی نظامت محمد ارسلان ارشد نے کی جبکہ بابا جی محمد یوسف ورک قادریؒ کے نواسے حنان رضا واہلہ نے اُن کا لکھا ہُوا نعتیہ کلام پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔ محفلِ مشاعرہ میں نامور شعرائے کرام شریک ہوئے اور ہدیہ ہائے نعتِ رسولِ مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیش کرنے کے علاوہ بابا جی محمد یوسف ورک قادریؒ کو منظوم خراجِ عقیدت بھی پیش کئے ۔ جو معزز شعراء اس محفل میں شریک ہوئے اُن میں محمد اکرم قلندری، حاجی محمد لطیف کھوکھر، حاجی فقیر اثر انصاری فیض پوری، ڈاکٹر ایم ابرار، عدل منہاس لاہوری، ہمایوں پرویز شاہد، اعجاز التاثیر، حنیف زاہداور محفلِ کشورِ نعت کا مستقل حصہ ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد اور محمد ساجد ڈھلوں کے نام شامل ہیں ۔

بعد از نمازِ ظہر مرکزی نشست (محفلِ نعت) منعقد ہوئی ۔ جس میں پیر سید مطیع اللہ شاہ بخاری بطور مہمانِ خاص جبکہ پیرزادہ میاں عباس علی رضا اورچیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی بطور مہمانانِ اعزاز شریک ہوئے ۔ ان کے علاوہ نعت سے وابستہ نامور شخصیات ، نعت گو شعراء، نعت خوانان اور بابا جیؒ سے محبت رکھنے والے احباب کثیر تعداد میں اُن کے ایصالِ ثواب کی اس محفل میں شامل ہوئے ۔

محفلِ کشورِ نعت کی نظامت ٹیلی ویژن کے معروف میزبان صفدر علی محسن نے فرمائی اور اپنے خوبصورت انداز میں منفرد اور بے مثال نعتیہ اشعار سنا کر محفل کی روحانیت میں اضافہ کیا ۔ تلاوتِ کلامِ پاک قاری محمد نعمان چشتی نے فرمائی جبکہ سرگودھا سے تشریف لائے مہمان ثنا خواں شاگردِ رشید حضرت سید منظور الکونین شاہؒ، حافظ یاسر علی گولڑوی نے اپنے دل پذیر کلاسیکل انداز میں نذرانہ ہائے نعت پیش کر کے حاضرین کی سماعتوں کو معطر کیا ۔ دیگر ثنا خوانان میں سید شمعون آفتاب نقوی ، محمد جنید نقشبندی اور حافظ ثاقب علی نظامی کے نام شامل رہے ۔ آخر میں قاری محمد افضل اعوان نے ختمِ پاک پڑھا اور جناب پیر سید مطیع اللہ شاہ بخاری نے بابا جی محمد یوسف ورک قادریؒ کی مغفرت اور بلندیَ درجات کے لئے خصوصی دعا فرمائی اور بابا جیؒ کے صاحبزادوں عرفان یوسف ورک اور عمران یوسف ورک کی جانب سے حاضرین کوپُر تکلف لنگر شریف پیش کیا گیا ۔


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات