دسمبر 2020 ـ 48 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 48 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہ ، لاہورمیں 48 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت 13 دسمبر کی شدید سرد رات میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ سال 2020 کی اس آخری محفل میں بھی مرحوم شعرائے کرام کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے سلسلے کو مسلسل کیا گیا ۔

اس محفل کا انتساب جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے ممتاز نعت نگار، دو عدد قومی سیرت ایوارڈ یافتہ نعتیہ مجموعوں سمیت ایک ایک مجموعہَ حمد اور مجموعہَ مناقب کے تخلیق کار جناب خورشید بیگ میلسوی (جن کا وصال 12 اکتوبر 2020 کو ہُوا) کے نام کیا گیا ۔

محمد ارسلان ارشد نے خورشید بیگ میلسوی کے حوالے سے ملتان کے نامور نعت نگار و نعت خواں جناب علی رضا خان صاحب کا لکھا ہُوا خوبصورت مضمون پڑھا جس میں خورشید بیگ میلسوی کی پیدائش سے لے کر شاعری کے اوائل دور اور پھر پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ اُن کے شعری سفر سے لے کر زندگی کے آخری ایام تک کا تذکرہ موجود ہے ۔ محمد ارسلان ارشد نے اس موقع پر 2020 میں ہونے والی تمام محافلِ کشورِ نعت کا مختصر جائزہ بھی پیش کیا جس کے بعد نعت خوانانِ عظام نے خورشید بیگ میلسوی(مرحوم) کی لکھی ہوئی نعتیں پیش کر کے دسمبر کی یخ بستہ فضاؤں میں مدحتِ رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی دلنشیں حرارت پیدا کی ۔

جن خوش آواز ثنا خوانانِ مکرم نے نعتیہ گلدستے بہ حضور سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفےٰ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اُن میں حنان رضا واہلہ، تیمور رضا واہلہ، محمد ذوالقرنین، محمد عبداللہ رانا، محمد یٰسین نقشبندی، محمد جنید نقشبندی سید عرفان احمد نقوی، محمد نصیر احمد قادری اور محمد اویس رضا صابری کے نام شامل ہیں۔

بعد ازاں محمد ساجد ڈھلوں اور ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد نے اپنا نعتیہ کلام حاضرین کی سماعتوں کی نذر کیا اور آخر میں قاری ظہور احمد چشتی نے ختمِ پاک پڑھا جس کے بعد حافظ محمد مدثر سلیم گجر نے دعا کروا کر محفل کو مکمل کر دیا۔ (گزشتہ محافل کی طرح اس محافل کا بھی زیادہ تر حصہ نعت لائبریری شاہدرہ کے فیس بک پیج سے براہِ راست نشر کیا گیا)

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات