فروری 2021 ـ 50 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 50 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چودھری محمد یوسف ورک قادری کی زیرِ قیادت جنوری 2017 میں شروع ہونے والی ماہانہ محفلِ کشورِ نعت کے پچاس ماہ مکمل ہونے پر14 فروری2021کو عظیم الشان 50وی ماہانہ محفلِ کشورِ نعت کا انعقاد کیا گیا ۔

بعد از نمازِ مغرب شروع ہونے والی اس خصوصی محفل کا انعقاد نعت لائبریری کے ہونہار رکن محمد حمزہ رانا کے گھر چھت پرکیا گیا ۔ خاص محفل کے لئے خاص فارمیٹ ترتیب دیا گیا جس میں اس مرتبہ منتخب کردہ ایسے نعت گو حضرات کو مدعو کیا گیا جو خود نعت خواں بھی ہیں اور روح پرور ترنم میں نعتیہ نذرانے پیش فرماتے ہیں ۔ اس حوالے سے مہمانان میں گجرات سے جناب غضنفر جاوِد چشتی، گوجرانوالہ سے محترم پروفیسر فیض رسول فیضان جبکہ لاہور سے ہمہ جہت شخصیت سرور حسین نقشبندی اور گرامیَ قدر محمد اکرم قلندری اس محفلِ پاک کی زینت بنے ۔ (محفل سے قبل نعت لائبریری شاہدرہ کے فیس بُک پیج سے ایک خصوصی ویڈیو سیریز بھی جاری کی گئی جس میں دنیائے نعت کی نامور شخصیات نے اپنی نیک تمناؤں پر مبنی پیغامات ارسال فرمائے )

مغرب تا عشاء نعت لائبریری اور کشورِ نعت اکیڈمی سے منسلک ثنا خوانان نے گلہائے نعت پیش فرمائے جن میں محمد ذوالقرنین،حنان رضا واہلہ، محمد لقمان، صوفی نشان علی، محمد ہاشم، محمد عبد اللہ رانا، علی رضا طالب، سید شمعون آفتاب نقوی، محمد حمزہ رانا ، عارف علی ہجویری، محمد احمد رضا قادری،محمد نصیر احمد قادری اور محمد اویس رضا صابری کے نام شامل ہیں ۔

بعد از نمازِ عشاء ’’مترنم شعرائے نعت‘‘ کی ایمان افروز بزم کا آغاز ہُوا جس کی نظامت جناب پروفیسر ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد نے فرمائی ۔ اس سیشن میں پہلے محمد ساجد ڈھلوں اور طفیل خلش نے نذرانہ ہائے عقیدت پیش کئے جبکہ ان کے بعد مہمانانِ خاص نے اپنے اپنے دلکش انداز میں مدحتوں کے ایسے گُل بکھیرے جن کی خوشبو سے محفلِ کشورِ نعت مہکتی رہی ۔ محفل کے اس حصہ میں جہاں محمد اکرم قلندری کا عقیدت و محبت سے بھرپور انداز دیکھنے اور سُننے کو مِلا وہیں ۔ پروفیسر فیض رسول فیضان اور غضنفر جاوِد چشتی نے مکمل کلاسیکل انداز میں نعتیہ کلام پیش کر حاضرین کے قلوب و اذہان کو منور فرمایا جبکہ آخر میں جب سرور حسین نقشبندی نے اپنے تازہ نعتیہ کلام سے نوازا تو محفل روحانیت اور نورانیت کی بلندیوں پر پہنچتی دکھائی دی اور ذکر پیمبر ﷺ سے سجی یہ رات اور بھی یادگار بنتی چلی گئی جسے نہ صرف محفل میں موجود احباب بلکہ نعت لائبریری شاہدرہ کے فیس بُک پیج کے ذریعے ملک اور بیرونِ ملک میں موجود بے شمار وابستگانِ نعت نے براہِ راست دیکھا اورپسند فرمایا ۔

آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا اور قاری ظہور احمد چشتی نے بابا جی محمد یوسف ورک قادری، اُن کے بڑے صاحبزادے فیض احمد ورک مرحوم اورپروفیسر فیض رسول فیضان کی والدہ مرحومہ سمیت امت مسلمہ کے تمام مرحومین کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کروائی ۔ اور یوں 50ویں محفلِ کشورِ نعت مکمل ہوئی ۔ دعا ہے کہ فروغِ نعت کا یہ سفر تا قیامت جاری و ساری رہے (آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات