مئی 2020 ـ 41 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت
رپورٹ : ارسلان ارشد
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 41 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نعت لائبریری، شاہدرہ ، لاہور کے زیرِ اہتمام 41 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت 10 مئی 2020 بروز اتوار بعد از نمازِ عصر محمد ارسلان ارشد کی رہائش گاہ(SUB CAMPUS) نعت لائبریری شاہدرہ، لاہور پر منعقد ہوئی. کورونا وائرس کے حوالے سے وضح کردہ حکومتی ایس او پیز کے پیشِ نظر محفل میں صرف چند نعت خواں حضرات شریک ہوئے جبکہ دیگر احباب کے لیئے یہ محفل نعت لائبریری شاہدرہ کے فیس بُک پیج سے لائیو نشر کی گئی۔
ماہِ رمضان کی پُر سُرور ساعتوں میں منعقد ہونے والی محفل میں اس مرتبہ اردو نعتیہ شاعری کے حوالے سے منفرد نام و مقام رکھنے والے نامور شاعر حضرت بہزاد لکھنوی(مرحوم) کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ محفل اُن کے نام منسوب کی گئی جبکہ مہمانِ اعزاز ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد تھے.
ڈاکٹر شہزاد احمد کی کتاب 101 پاکستانی نعت گو شعرا میں موجود حضرت بہزاد لکھنوی کا تعارف محمد ارسلان ارشد نے پڑھ کر سنایا. جن نعت خواں حضرات نے بہزاد لکھنوی کا کلام پڑھ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اُن میں محمد نصیر احمد قادری، محمد احمد رضا قادری، سید عرفان احمد نقوی اور محمد اویس رضا صابری کے نام شامل ہیں.
آخر میں بانی محمد احمد رضا قادری نے دعا فرمائی اور افطاری کے حسین لمحات میں یہ محفل مکمل ہوئی جس کے بعد حاضرین کے لیئے دعوتِ افطار کا بھی اہتمام تھا.
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|