مارچ 2020 ۔ 39 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 39 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہ ، لاہور کے زیرِ اہتمام 39ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت ، اتوار 8 مارچ 2020 کو منعقد ہوئی. اس نعتیہ نشست کے مہمانِ خاص پاکستان ٹیلی ویژن ملتان کے شعبہ حالاتِ حاضرہ کے پروڈیوسر، معروف نعت خواں اور قومی و صوبائی سیرت ایوارڈ یافتہ نامور نعت گو شاعر جناب علی رضا خان تھے جو اس محفل میں شرکت کے لیئے خصوصی طور پر ملتان سے تشریف فرما ہوئے. مہمانانِ اعزاز میں ڈاکٹر اخلاق گیلانی، محمد ساجد ڈھلوں نوری اور سید عمران نقوی شامل تھے. بانی نعت لائبریری محمد یوسف ورک قادری نے تلاوتِ کلامِ پاک سے محفل کا آغاز فرمایا جبکہ شعبہء نظامت محمد ارسلان ارشد(راقم) کے سپرد رہا. جن خوش بخت و خوش آواز ثنا خوانانِ عظام نے مہمانِ خاص کی لکھی ہوئی نعوت پڑھنے کی سعادت حاصل کی اُن میں حنان رضا واہلہ، محمد ذوالقرنین، محمد احسن طارق، محمد فرقان ارشد، محمد یٰسین صابری، محمد احمد رضا قادری، محمد نصیر احمد قادری اور سید عرفان احمد نقوی کے نام شامل تھے. بعد ازاں مہمانانِ اعزاز نے بھی اپنا نعتیہ کلام سنایا اور مہمانِ خاص بارے اپنے تاثرات کا اظہار کیا. اختتام کی جانب بڑھتے ہوئے مہمانِ خاص جناب علی رضا خان نے بھی اپنی خوبصورت آواز اور دلکش کلاسیکی انداز میں اپنا تازہ غیر مطبوعہ نعتیہ کلام سُنایا جس پر محفل میں ایک لطیف روحانی سماں طاری رہا. علی رضا خان صاحب نے اپنے سفرِ نعت کے بارے میں بھی بتایا کہ کس طرح وہ بچپن سے ہی اس مقدس شعبے سے منسلک رہے اور اللہ پاک نے نعت کے صدقے اُن کو کن کن اعزازات سے نوازا. اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ "میں نے کبھی نعت خوانی کو بطور پیشہ نہیں اپنایا اور ہمیشہ روزگارِ زندگی کے لیئے الگ سے محنت کرتا رہا جس کا اللہ نے خوب صلہ دیا، نوجوان نعت خوانوں کے نام اپنے پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ آپ بھی کبھی نعت خوانی کو پیشہ مت بنائیں، ہمیشہ قُرب خداوندی اور رضائے مصطفےٰ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے لیئے نعت پڑھیں اس سے آپ کو سوز و گداز میں بھی برکتیں حاصل ہوں گی اور یہی پُر خلوص حاضری مقبولِ بارگاہ بھی ہوگی. آخر میں درود و سلام پڑھا گیا اور قاری ظہور احمد چشتی نے دعا فرمائی جس کے ساتھ ہی ایک یادگار محفل مکمل ہوئی.


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات