نومبر 2020 ـ 47 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

بانیء نعت لائبریری شاہدرہ چودھری محمد یوسف ورکؒ کی رحلت کا صدمہ اور 47 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

17 اکتوبر 2020 کا دن دنیائے نعت کے لئے بالعموم اور نعت لائبریری، شاہدرہ کے جملہ وابستگان کے لیئے بالخصوص نہایت دکھ، غم اور صدمے کا دن ہے کہ جب نعت کے بے لوث خدمت گزار، سراپا عجز و انکسار، بانیء نعت لائبریری شاہدرہ جناب بابا جی چودھری محمد یوسف ورک قادری بہ قضائے الٰہی اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے ۔ یقیناً نعت کی خدمت میں جو کارہائے عظیم "نعت لائبریری شاہدرہ" اور فہرست کتب نعت(نعت لائبریری شاہدرہ) کی صورت انہوں نے اس دنیا میں انجام دیئے اُن کا بہتر اور افضل صلہ انہیں عالمِ برزخ کی ہر منزل پر ضرور ملے گا اور آقائے نامدار(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی مدح و ثنا کو جمع کر کے جو ایمان افروز سعادت انہوں نے حاصل کی اس کے تصدق انہیں جنت الفردوس کی نوری فضاؤں میں اعلیٰ اور معتبر درجات پر فائز کیا جائے گا ۔ انشاء اللہ ۔ ۔

بابا جیؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیئے نومبر 2020 کی ماہانہ محفلِ کشورِ نعت جو اس سلسلے کی 47ویں محفل تھی کو اُن کے نام منسوب کیا گیا ۔ 8 نومبر کی شب نعت لائبریری شاہدرہ میں نعتیہ کتب کے معطر و معنبر جھرمٹ کے درمیان منعقد ہونے والی اس محفل میں ثنا خواں حضرات نے بابا جی محمد یوسف ورک قادری کی ذاتی ڈائری میں موجود وہ نعتیہ کلام پیش فرمائے کہ جن کی کتابی صورت میں اشاعت کا فیصلہ جون 2020 میں بابا جی کی رضامندی کے بعد کیا گیا تھا مگر قدرت کے فیصلوں کے آگے کس کا زور چل سکتا ہے ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے چاہا تو وہ نعتیہ کلام کتابی صورت میں ضرور منظرِ عام پرآئے گا مگر افسوس کہ بابا جیؒ ہم میں موجود نہ ہوں گے ۔

محفلِ پاک میں جن نعت خوانانِ عظام نے نعتیہ نذرانے پیش فرمائے اُن میں بابا جیؒ کے نواسے حنان رضا واہلہ کے علاوہ محمد ذوالقرنین، محمد عبد اللہ رانا، محمد نصیر احمد قادری، عارف علی ہجویری اور محمد اویس رضا صابری شامل ہیں جبکہ محفلِ کشورِ نعت کے مستقل مہمانانِ اعزاز جناب ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد اور محمد ساجد ڈھلوں نے بابا جیؒ کے حوالے سے اپنے قلبی تاثرات بیان فرمائے اور اُن کے ساتھ گزارے یادگار لمحات کو یاد کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش فرمایا ۔یہ تمام نعوت اور اظہارِ خیال الگ الگ ویڈیوز کی صورت میں نعت لائبریری شاہدرہ کے پیج سے براہِ راست نشر کیا گیا جو عوام الناس کے لیئے پیج پر ہر وقت دستیاب ہے ۔

اس کیفیات بھری نعتیہ نشست کے آخر میں محترم جناب قاری ظہور احمد چشتی نے اجمتاعی دعا کروائی جس میں بابا جی چودھری محمد یوسف ورک قادریؒ سمیت کُل امتِ مسلمہ کے مرحومین کے کی مغفرت اور بلندیَ درجات کے لیئے خاص دعائیں کی گئیں ۔


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات